مسز منیبہ خاور شہزاد کو حمید گل ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) ریسرچ سنٹر تحریک جوانان پاکستان نے صوبائی کوآرڈینیٹر پنجاب، دختران ای پاکستان پروگرام/ سی ای او دستکاری دختران پاکستان اینڈ سکل ڈویلپمنٹ انیشیٹو پنجاب مسز منیبہ خاور شہزاد کو حمید گل ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا۔چیئرمین تحریک جوان پاکستان/چیئرمین صفا ویلفیئر سوسائٹی پاکستان/ڈی جی ریسرچ سنٹرمحمد عبداللہ حمید گل نے یہ ایوارڈ سیاسی رہنماؤں، سماجی کارکنوں اور میڈیا کے نامور افراد کی ایک کانفرنس میں اس ایوارڈ کا اعلان کیا۔مسز منیبہ خاور کو وومن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نےکہا کہ ایسی خواتین جس قوم کا اثاثہ ہوں انہیں کوئی پچھاڑ نہیں سکتا اور نامزدگی ایوارڈ پر انہیں دلی مبارکباد بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں