مزدوروں کے مسائل و مشکلات کا حل صرف اخباری بیانات تک محدود ہے۔
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیف اکرام الدین نے کہا کہ مزدوروں کی بہتری کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اج کے دور میں مزدوروں کے مسائل و مشکلات کا حل صرف اخباری بیانات تک محدود ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مزدوروں کیلئے بات تو کرتی ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتی حکومت کسی کی بھی ہو محنت کشوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے کیونکہ سیاسی جماعتیں بھی محنت کشوں سے زیادہ سرمایہ کاروں کو سپورٹ کرتی ہے جو مزدوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے یوم مزدور کے موقع پر چیف اکرام الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت مزدوروں کو انکیےبنیادی حقوق مہیا کرے کیونکہ مزدوروں کو انکے حقوق دینا ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی بہتری کیلئے ہم سب کو اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ مزدوروں کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے۔
