سفید سونا اگائیں زیادہ منافع کمائیں کپاس پاکستان میں سب سے اہم نقد آور فصل ہے

Spread the love

سفید سونا اگائیں زیادہ منافع کمائیں کپاس پاکستان میں سب سے اہم نقد آور فصل ہے کپاس اور ملکی معیشت کا اہم ستون سمجھا جاتا ہے کیونکہ ملکی برآمدات کا زیادہ تر انحصار کپاس کی مصنوعات پر ہوتا ہے۔ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن چودھری شہباز اختر

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے سلسلہ میں جناب چودھری شہباز اختر ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن محکمہ زراعت توسیع ساہیوال نے مرکز ہڑپہ میں سمارٹ ایگریکلچر سینٹر کا دورہ کیا اس دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ساہیوال رانا مقصود احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ڈائریکٹر زراعت ساہیوال ڈویژن شہباز اختر نے سمارٹ ایگریکلچر سینٹر پر آنے والے زمینداروں سے ملاقات کی اس موقع پر محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران چوہدری جاوید اور چوہدری وقاص نے ڈائرکٹر ساہیوال ڈویژن چوہدری شہباز اختر کو زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے بارے بریف کیا سینٹر پر کپاس کے زرعی مداخل کا جائزہ بھی لیا گیا یہ سمارٹ ایگری کلچر سینٹر محسن محمود ٹریڈر مین جی ٹی روڈ ہڑپہ اسٹیشن پر قائم کیا گیا ہے ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ساہیوال رانا مقصود احمد اور دیگر افسران محکمہ زراعت اور علاقہ بھر سے آنے والے زمینداروں کو محسن محمود ٹریڈر پہنچنے پر چوہدری محسن محمود آرائیں نے خوش آمدید کہا سنٹر پر ذمینداروں کے لئے کپاس کا بیج کھادیں اور زرعی ادویات وسیع مقدار میں موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں