ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف:ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا شہر بھر میں ” سنیپ چیکنگ پوائنٹس” کا جائزہ اور تھانہ فرید ٹاؤن کا سر پرائز وزٹ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد نے وزٹ کے دوران محرر تھانہ کا ریکارڈ،حوالات ،فرنٹ ڈیسک اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا*
سنیپ چیکنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیں اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے اور ایس او پی کے مطابق سنیپ چیکنگ کرنے کی ہدایات کیں
مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور شریف النفس شہریوں کو بلاوجہ نہ روکیں۔ڈی پی او
سنیپ چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور مجرمان کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ڈی پی او
*سنیپ چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں، مسافروں اور مشکوک افراد کو چیک کیا جا رہا ہے عوام اپنی پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں ہو سکیں ۔
ناکہ بندی پوائنٹس وقت اور جگہ تبدیل کر کے لگائے جا رہے ہیں، ڈی پی او ساہیوال
