ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر عائشہ مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،تہمینہ گل چوہدری،ثمینہ،مسز فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ ممبران و عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے سعادت ڈاکٹر عائشہ مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام شرکائے اجلاس نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد ایم سی ڈبلیو اے کی دیرینہ اورمتحرک ساتھی شاہین اختر کی وفات اور ادارے کے مرحومین و دیگر مرحومین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیئے دعائے مغفرت کے گئی۔اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے خصوصی طور پر دعا مانگی گئی۔شاہین اختر مرحومہ کے لیئے تعزیتی ریفرنس پیش کرتے ہوئے سیدہ شاہدہ شاہ سمیت تمام شرکاء نے مرحومہ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ مرحومہ ایک انتہائی با اخلاق،شریف النفس اور پیار کرنے والی خاتون تھیں۔وہ طویل عرصے تک ادارے سے وابستہ رہیں۔اور کبھی کسی سے اونچی آواز میں بات نہیں کی۔اللہ پاک انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین یارب العالمین۔تعزیتی ریفرنس کے بعد جنرل سیکرٹری ایم سی ڈبلیو اے سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر تہمینہ گل چوہدری نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ ماہ اپریل میں ماہ رمضان المبارک کی وجہ سے اگرچہ مریض خواتین کی تعداد اگرچہ معمول سے کم رہی۔تا ہم کل 23-خواتین اس سنٹر سے مستفید ہوئیں۔جس میں ایک خاتون کا الٹراساؤنڈ بھی کیا گیا۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے ماہ رمضان میں المرکزجہلم اور پی ایم اے ہاؤس جہلم میں منعقد ہونے والے “مہربانی شاپ”پروگراموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان پروگراموں کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ان پروگراموں میں لا تعداد مستحق لوگ آئے۔اور کوئی ایک بھی خالی ہاتھ نہیں گیا۔ڈاکٹر عائشہ مرزا نے ماہ رمضان میں ہونے والے سیمینار بعنوان”قرآن اور ہماری زندگی”کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ اس پروگرام میں خواتین نے جس ذوق و شوق سے حصہ لیا۔یہ انتہائی خوش آئیند بات ہے۔اس اجلاس میں ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام ماہ مئی2023ء میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ12-مئی2023ءبروز جمعتہ المبارک دن دس بجے تا بارہ بجے ڈاکٹر عائشہ مرزا کی زیرِ نگرانی جلدی امراض سےآگہی سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کے بعد سیدہ شاہدہ شاہ نے سیدہ شاہدہ شاہ نے خواتین کے لیئے پروگرام”تجوید قرآن کلاس”کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اس حوالے سے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام سے پہلے سیدہ شاہدہ شاہ نے کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا میں ملک کے مشہور جریدے “ماہنامہ حکایت لاہور”کے تازہ شمارے جن میں ان کی تازہ ترین سچی کہانی شائع ہوئی ہے پیش کیئے۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی تہمینہ گل چوہدری نے کی۔اس کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں