عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔رانا ثنااللہ

Spread the love

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اگر وہ شامل تفتیش ہوجاتے تو  ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھاعمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ باقاعدہ ڈاکیومنٹڈکیس ہے، اگر عمران خان شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، قومی خزانےکو نقصان پہنچانے  پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے، ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں