پی ٹی ائی لیڈر شپ اور ورکرز کا پرتشدد واقعات اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے پر شدید مذمت، صفدر خان باغی

Spread the love

افواج پاکستان کی اعلی قیادت نے نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بہت پرامن اور استقامت سے کام لیا۔ صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے پاکستان تحریک انصاف چیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے کمسن معصوم نوجوان ورکرز پرتشد کاروائیوں کے لئے فری ھند دے کر انتہائی غیر زمےدارانہ اقدام پر اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کسی بھی سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کرنے کی مکمل آزادی ہے۔لیکن تحریک انصاف کی مرجزی و صوبائی قیادت کی جانب سے سوچی سمجھی حکمت عملی کے تہت ملک کے اھم سرکاری و فوجی تنصیبات بالخصوص کور کمانڈر ھاوس لاھور، ریڈیو پاکستان پشاور، ایدھی ایمبولینس ، پولیس موبائل اور عوامی ٹرانسپورٹ کو نظر آتش کے ان واقعات کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھیں ۔صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے کہا چیرمین عمران خان کی گرفتاری نیب حکام کی جانب سے کی گئی مگر تحریک انصاف کے چند نام نہاد ملک دشمن لیڈر نے ناصرف ملکی املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ افواج پاکستان کی کریڈیبلٹی کو ایک مخصوص ملک دشمن ایجنڈے کے تہت نقصان پہچانے کی بھونڈی کوشش تھی۔صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے افواج پاکستان کی اعلی قیادت نے نہایت صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ھوئے ملک کی سالمیت اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بہت پرامن اور استقامت سے کام لیا۔صفدر خان باغی نے کے تحریک انصاف کی جانب سے دوران احتجاج شرپسند عناصر نے ملکی املاک اور افواج پاکستان کی اھم تنصیبات پر حملے کیئے ان ان شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں