مرد و خواتین کے تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے۔انیلا محفوظ دورانی

Spread the love

بہتر تعلیم کی بدولت قومیتں ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ انیلا محفوظ دورانی نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وژن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں ہائر ایجوکیشن کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر معاشرے کا اساس ہے تعلیم سے قومیں کامیابی کی منازل طے کرتی ہیں ہم خیبر پختون خواہ میں ہائر ایجوکیشن کی تعلیم عام کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے کو تعلیم کے ذریعے آگے لے کر جانا ہے حکومت کا شروع دن سے ہی تعلیم کے شعبے میں جدت لانا اور ان کو معیاری بنانا ترجیح رہا ہے انہوں نے کہا کہ تمام والدین سے بھی درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے اساتذہ اور کالجز انتظامیہ کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ یہی طلبہ و طالبات ہمارا کل یعنی مستقبل ہیں ہم نے اپنے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا ہے تا کہ پاکستان تعلیم کی بدولت ترقی کر سکے.سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ انیلا محفوظ دورانی نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ جن قوموں نے تعلیمی شعبوں پر توجہ دی ہے انہوں نے ہمیشہ ترقی کی منازل پائی ہے اساتزہ بھی طلبہ و طالبات کی بہتر پڑھائی میں کردار ادا کریں اور ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات بھی اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دینے میں کردار ادا کریں اور ملک و قوم کی خدمت کریں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس ملک کی خدمت بہتر تعلیم کی بدولت کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں