ساہیوال/چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: آر پی او کے حکم پر ریجن کے تینوں اضلاع میں سیکورٹی کا ہائی الرٹ جاری،قانون شکنیوں کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس افسران کو اہداف دے دئیے گئے، قومی و نجی املاک اور عوامی مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں آر پی او محبوب رشید نے ریجن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ،ساہیوال اور پاکپتن میں سیکورٹی کا ہائی الرٹ جاری رکھا ہوا ہے جس کے تحت معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والے قانون شکن شرپسندوں کی سرگرمیوں کو قانون کے دائرے میں گراس روٹ لیول تک مانیٹر کیا جارہا ہے،آر پی و محبوب رشید 24/7اپنا فوکس معاشرتی امن کے قیام و استحکام اورامن وامان کے صورتحال کو کنٹرول کرنے پر رکھے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے ریجن کے تینوں اضلاع میں نیشنل ہائی وے سمیت تمام ضمنی اور مضافاتی سڑکوں پر ٹریفک ،تجارتی مراکز میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق بلا تعطل جاری ہے،آر پی او محبوب رشید نے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریجن کے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوزکو اہداف دے دئیے ہیں جن کی نگرانی تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز کریں گے،آر پی او نے ہدائت کی کہ قومی و نجی املاک اور عوامی رش والے مقامات پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے اس قدر فول رؤف انتظامات کئے جائیں کہ کسی شرپسند قانون شکن کو قانون شکنی کی ہمت نہ ہو سکے
