
جہلم(اختر شاہ عارف)آج سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام اسلامیہ ہائر سیکنڈری بوائز سکول کچہری روڈ جہلم میں”کیرئیر کونسلنگ” کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کی طرف سےکرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،محمد امین میر،شاہد جلیل سیٹھی اور احسان شاکر نے سی ڈی سی کی نمائیندگی کی۔ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ اور آصف صاحب پرنسپل سکول ہذا نے انتہائی خوبصورت اندازہ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباء جب عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں۔تو ان کے لیئے سب سے زیادہ مشکل مرحلہ یہ ہوتا ہے۔ کہ وہ مستقبل کے لیئے کون سا شعبہ اختیار کریں۔جس سے وہ نہ صرف اپنی معاشی ضروریات پوری کر سکیں بلکہ اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کرنے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی ترقی کے لیئے بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے نے کہا کہ مناسب راہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے باصلاحیت اور ذہین لوگ اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ نہیں کر پاتے۔جن۔کی وجہ سے ان کا ٹیلنٹ،ان کی صلاحتیں دب کر رہ جاتی ہیں۔اور وہ معاشرے کا عضو معطل بن کر رہ جاتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر طلباء کی انتہائی اچھے طریقے سے راہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنا مستقبل سنوارنے کے لیئے انتہائی مفید مشورے دیئے۔اس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔جس میں کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے طلباء کے سوالات کے جوابات دینے ہوئے کہا۔کہ ہمارے پاس راہنمائی کے لیئے قرآن مجید اور اسوہ حسنہ ہے۔ہم قرآن مجید اور نبی پاک حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور سیرت پر عمل کر کے اپنے مستقبل اور اپنی زندگی کی راہیں متعین کر سکتے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر سکول ہذا کے پرنسپل اور اسٹاف نے سی ڈی سی المرکزجہلم کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔کہ انہوں نے سکول کے طلباء کے لیئے ایسے مفید اور معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا۔جس سے طلباء کو اپنے مستقبل کی راہیں متعین کرنے میں بہترین راہنمائی ملے گی۔
