تعلیمی ادارے یا چنگ چی،لوڈر سٹینڈ؟

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) تعلیمی ادارے اس لیئے قابلِ صد احترام اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔کہ وہاں درس و تدریس کے سلسلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔مگر جہاں تعلیمی اداروں کے عین سامنے اور گیٹ پر فلتھ ڈپوہوں۔جہاں سکول کے کلاس روم اور عین گیٹ کے سامنے چنگ چی رکشے اور لوڈر سٹینڈ بنا دیئے جائیں۔جہاں ہروقت رکشہ ڈرائیور گالیاں بکتے رہیں اور فحش گالیاں بکتے رہیں۔وہاں درس گاہوں کا احترام مجروح ہو جایا کرتا ہے۔یہ تصاویر اقبال لائیبریری روڈ جہلم پر واقع گورنمنٹ گرلز ایم سی پرائمری سکول کی ہے۔جہاں ہر وقت چنگ چی رکشے،لوڈرز اور گاڑیاں کھڑی نظر آتی ہیں۔سکول کے کلاس روم جن کی کھڑکیاں سڑک کے عین ساتھ ہیں جہاں رکشہ ڈرائیور ڈرائیور اور لوڈر ڈرائیور اپنے رکشے کھڑے کیئے فلمی گانوں سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ کلاسوں میں تاک جھانک بھی کرتے رہتے ہیں۔اس سکول کے عین اوپر ایک پانی کی چھوٹی سی ٹینکی بنی ہوئی ہے۔جس پر میل اور کائی کی دبیز تہیں چڑھی ہوئی ہیں۔جہاں سے سکول کی چھوٹی چھوٹی معصوم سی بچییاں پانی پیتی رہتی ہیں۔سکول ی انتظامیہ اور سکول کی طالبات سے رابطہ کیا گیا۔تو انہوں نے کہا کہ سکول کے سامنے کھڑے رکشوں،چنگ چی رکشوں اور لوڈرز کے کھڑے رہنے کی وجہ سے سکول آنے اور چھٹی کے وقت واپس جانے میں طالبات،ان کے والدین اور ٹیچرز کو انتہائی مشکلات پیش آتی ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا۔کہ وہ اس لاوارث پرائمری سکول کا بھی کبھی دورہ کر کے دیکھیں۔کہ یہ کتنی مشکلات کے باوجود یہ سکول تعلیمی سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں