مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر

Spread the love

مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب عارضی طور پر سنبھالیں گے۔فوٹو

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر کر دیےگئے۔میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو نیا عبوری وزیراعظم مقرر کیا ہے۔مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب عارضی طور پر سنبھالیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کہنا ہےکہ  ملا محمد حسن اخوند کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں، اسی وجہ سے ان کی جگہ  نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کو وزیراعظم افغانستان مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں