صوفی کامل شہید منزل عشق پیر طریقت رہبر شریعت پیر کامل حضرت صوفی محمد افضل نقشبندی قادری رحمتہ اللہ علیہ کا 20 واں سالانہ عرس مبارک

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) صوفی کامل شہید منزل عشق پیر طریقت رہبر شریعت پیر کامل حضرت صوفی محمد افضل نقشبندی قادری رحمتہ اللہ علیہ کا 20 واں سالانہ عرس مبارک مورخہ 19/20/21 مئی بروز جمعہ ہفتہ اتوار کو آستانہ عالیہ گمٹی شریف مندرہ ضلع راوالپنڈی میں صاحبزادہ پیر محمد یاسر حنیف نقشبندی قادری کی زیر صدارت منعقد ہو گا. جس میں شہنشاہ زماں زینت الاولیاء حضرت قاری محمد مقصود افضل حضرت صاحبزادہ غلام مصطفے سجادہ نشیں آستانہ عالیہ ہری پور ہزارہ شریف حضرت صاحبزادہ محمد ظہیر القادری سجادہ نشیں آستانہ عالیہ کرل شریف حضرت صاحبزادہ عبدالناصر سجادہ نشیں آستانہ عالیہ شنئی بالا مانسہرہ اور میدان طریقت کی ممتاز شخصیات خصوصی شرکت فرمائیں گی. اس موقع پر محفل نعت اور واعظ و تبلیغ کی مجالس ہوں گی. زائرین اور عقیدتمندوں کی جانب سے دربار عالیہ پر چادر پوشی کی جائے گی.اور لنگر تقسیم کیا جائیگا. عرس کی تقریبات کی نگرانی جناب صاحبزادہ عبدالقیوم نقشبندی کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں