جرائم پیشہ افرادکے خلاف ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم عامرفاروق گجر کی کاروائیاں جاری

Spread the love

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم عامرفاروق گجر کی کاروائیاں جاری۔۔۔

رات گئے حدود تھانہ ڈیرہ رحیم ملزمان کی اپنے ساتھی ملزم کو چھوڑانے کےلیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی علی شہزاد ہلاک دیگر ملزمان فرار مقدمہ درج پولیس مصروف کاروائی ۔۔

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال)۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے درج ایک مقدمہ میں ملزم علی شہزاد ولد محمد حسین قوم بلوچ سکنہ 96/9L کو برریمانڈ جسمانی ہتھ کڑی کنڈا ڈال کر بعداز برآمدگی اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بورتفتیش مقدمہ 424/23 قبرستان 91/9L سے مال مسروقہ برآمد گی کے سلسلہ میں جب بحد پل 106/9L پہنچے تو سامنے سے چار کس نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ بسواری 125موٹر سائیکل CD70 چائنا موٹر سائیکل آگئے اور پولیس گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے سپاہی سے رائفل smg چھین کر اپنے ساتھی ملزم کو چھڑا کر لے گئے وائرلیس پر اس وقوعہ کی اطلاع دیکر ناکہ بندی کروادی ملزمان چوک 138/9Lظفر آباد سے نہر نوایل ترین فارم کے قریب سے گزرنے والے راجباہ لنڈو سے ہوتےہوئے براستہ چوک مالن شاہ سے موڑ پیر پکھی کی جانب فرار ہوگئے سامنے پولیس کا ناکہ دیکھ کر ملزمان نزد گاؤں 149/9L فصل مکئ میں چھپ کر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرنا شروع ہوگئے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئ ملزمان کی اس کاروائی کے متعلق چلنے والی وائرلیس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ ہڑپہsi زید انجم ارائیں۔ایس ایچ او تھانہ کمیر si کاشف بھاری نفری کے ہمراہ بھی موقع پر پہنچ گئے وہاں پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم si عامر فاروق گجر نے باآواز بلند ملزمان کو فائرنگ بند کرکے گرفتاری کا کہا جس کے باوجود ملزمان نے اندھا دھند شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا پولیس نے درختوں کی اوٹ لیتے ہوئے حفاظت خود اختیاری کے سرکاری اسلحہ سے اکادکا فائر کرتے رہے کچھ دیر کے بعد فائرنگ تھم گئ پولیس نے سرچ لائٹ اور ٹارچوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی کچھ فاصلے پر پولیس سے چھڑایا گیا ملزم علی شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مردہ پایہ گیاجس کے پاس سیک عدد پسٹل 30بور اور چلائی گئ گولیوں کے بے شمارخول اور ذرہ فاصلے پر چھینی گئی سرکاری رائفل ایس ایم جی پڑی تھی پولیس نے اسلحہ اور نعش کو قبضے می لے لیا تاہم رات کے اندھیرے اعر فصل مکئ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے si محمد نصیر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دفعہ 302/353/186/423/392/397/224/225/کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کرتے ہوئے مصروف کاروائی ہوگئی عوامی و سماجی حلقوں نے shoتھانہ ڈیرہ رحیم عامر فاروق گجر کی زیرنگرانی ہونے والے اس کامیاب اپریشن کو خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں