ہڑپہ موضع رکھ میرداد معافی میں کاروائی سیکڑوں من گندم کےتھیلے برآمد

Spread the love


ہڑپہ۔انچارج مرکز خرید گندم ہڑپہ میڈم حسنہ فرید کا اہلکار محکمہ فوڈ مقصود بھٹی پولیس ملازم راحیل جٹ کے ہمراہ موضع رکھ میرداد معافی میں کاروائی سیکڑوں من گندم کےتھیلے برآمد

محمد رفیق آرائیں نے گندم کا بڑا ذخیرہ کھیتوں میں بنائے گئے ڈیرہ پر چھپا رکھا تھا خفیہ اطلاعات پر فوڈ انسپکٹر کی کامیاب کاروائی مطلوبہ ہدف پورا کرنے کی بھر پور کوشش

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق خفیہ اطلاعات پر انچارج مرکز خرید گندم ہڑپہ نے ہمراہ ملازم محکمہ خوراک مقصود بھٹی اہلکار پنجاب پولیس راحیل جٹ موضع رکھ میرداد معافی محمد رفیق ولد عبدالمجید آرائیں نامی شخص کےکھیتوں میں بنائے گئے ڈیرہ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سیکڑوں من گندم جو پاسکو کے باردانہ میں بھرتی کی ہوئی تھی سٹاکسٹ محمد رفیق نے قانونی کاروائی اور گندم پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ کرنے سے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے میڈم حسنہ فرید کو سفارشیوں کے بے شمار کالز کروا کر گندم بچانے کی ناکام کوشش کرتا رہا تاہم سنٹر انچارج نے تمام تر دباؤ کے باوجود کئ گھنٹوں کی محنت کے بعد چھپائی گئ گندم کے سٹاک پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں موقع پر موجود سٹاکسٹ محمد رفیق آرائیں کے بھتیجے منیب نے تمام گندم مرکز خرید گندم ہڑپہ پہنچانے کا وعدہ کرتے ہوئے بیان حلفی لکھ کربھی دیا اس موقع پر انچارج پی آر سنٹر ہڑپہ میڈم حسنہ فرید نے کہا کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے غلہ کی زخیرہ اندوزی بارے ہمارے مذہب اسلام میں بڑی سختی سے ممانعت ہے اس لیے یہ زخیرہ اندوز مذہب اور قانون دونوں کے ہی مجرم ہیں دوسرا حکومت کے مقرر کردہ ہدف کے حصول میں زخیرہ اندوز سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان کے خلاف کاروائیاں اہداف کے پورا ہونے تک جاری رکھی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں