9 مئی حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔حاجی شعیب خان اکاخیل

Spread the love

ریاست پاکستان حملوں میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔سیاسی و کاروباری شخصیت

پشاور(نمائندہ تیمور عباس)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت حاجی شعیب خان اکاخیل نے کہا کہ 9 مئی حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخی اور قومی ورثے کو جلا دینا کہاں کی حب الوطنی ہے پاکستان تحریک انصاف کے شرپسندوں اور دشمنوں میں کوئی فرق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد سخت سزا کے مستحق ہے پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو نقصان کے بغیر کچھ نہیں دیا جو قابل افسوس ہے سیاسی و کاروباری شخصیت حاجی شعیب خان اکاخیل نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر ریاستی اداروں کیخلاف جاری پروپیگنڈے بند کرے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن عزیز کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں