آج کے دور میں تعلیم کے بغیر کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ تعلیم انسان کو کامیابی کی طرف لے کر جاتی ہے۔ آج کے دور میں تعلیم کے بغیر کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا حصول مرد و خواتین دونوں پر فرض ہے تعلیم کے حصول کے لئے قابل اساتذہ بھی بے حد ضروری ہے جو طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں استاد کا بچوں کو تعلیم دینا بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ استاد وہ نہیں جو محض چار کتابیں پڑھا کر اور کچھ کلاسز لے کر اپنے فرائض سے مبرا ہو چاہے بلکہ استاد وہ ہے جو طلبہ و طالبات کی خفیہ صلاحتیوں کو بیدار کرتا ہے اور انہیں شعور و ادراک، علم و آگہی نیز فکر و نظر کی دولت سے مالا مال کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کہ جن اساتذہ نے اپنی اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے پورا کیا انکے شاگرد آخری سانس تک ان کے احسان مند رہتے ہیں۔
