باچا خان یونیورسٹی میں یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔

Spread the love

اس موقع پر وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے ریلی کی قیادت کی۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل یورپ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے آج یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے نعرے بازی کرکے مادر وطن کے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کی۔وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے ریلی کی قیادت کی، سٹیج کے فرائض اور شہداء کے حق میں اجتماعی دعا ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر اکرام اللہ نے کروائی۔انتظامی عملہ، فیکلٹی ممبرز اور طلبا ء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے بعد وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد‘ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد سعید اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر سلیم شاہ اور رجسٹرار نے یادگار شہداء پر پھو لوں کی چادر چڑھائی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں وائس چانسلر میریٹو ریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ وطن عزیر کی آزادی اور اسکے استحکام کے لئے پاک فوج کی قربانیاں قابل دید ہیں۔فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور شرپسندوں کے ہاتھوں شہیدوں اور غازیوں کی یادگار کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں ریلی کے اختتام پر شرکا ء نے پاکستان کی بقاء، سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کیں نشان حیدر پانے والے اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں