امریکی مسلمان عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کریں۔فوزیہ صدیقی

Spread the love

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا بھی کرائی گئی۔
ٹیکساس(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے  امریکی مسلمانوں سے اپنی بہن عافیہ کیلئے مالی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ پلانو اسلامک سینٹر میں ڈاکٹرفوزیہ اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکی مسلمان اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد کریں۔اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ذاتی حیثیت میں آیا ہوں، میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کررہا، امریکا میں مقیم مسلمان انسانی حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے ٹیکساس کی پلانو مسجد میں دعا بھی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں