اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا

Spread the love

یاد رہے کہ پرویز الہی کو سخت سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔
لاہور(نمائندہ ثانیہ افتاب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف صدر  پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس سے بری کردیا۔  پرویزالہٰی کوسخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشں اور اختیارات کے ناجیئز استعمال کا الزام تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا.عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں