شیخ رشید کی رہائشگاہ پر چھاپہ ، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری، جواب طلب

Spread the love

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کی اسلام آباد والی رہائش گاہ پر پولیس کے غیر قانونی چھاپہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کی ۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کو بتایا کہ 31 مئی کی رات 3 بجے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا.عدالت وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔وکیل نے کہا سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی، اہلکاروں کی جانب سے ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
وکیل نے دعویٰ کیا کہ پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں، لائسنس والی گن اور دیگر قیمتی اشیا بھی چوری کرکے لے گئی۔، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں