گلگت ایل پی جی کے قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کردیا گیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ایل پی جی صارفین کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کے قیمتوں زبردست کمی کا اعلان کردیا، ایل پی جی گھریلو اور کمرشل سلنڈروں میں 500 سے 2300 تک کمی، اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹیفیکیشن جاری، خلاف ورزی پر قانونی کے تحت کاروائی ہوگی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈسٹری ایسوسی ایشن اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے واضح کردیا کہ ضلعی انتظامیہ کا کام اوگرا کے جانب سے جاری نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کرنا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے ایل پی جی کے قیمتوں میں واضح کمی کردی ہے اس کے ثمرات عام صارفین تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے ایل پی کے نئے نرخناموں پر مشتمل نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے لہذا آ ج کے بعد ایل پی جی گھریلو سلنڈر 11.8 کلو گرام کی نئی خوردہ قیمت گٹکو 2900، دیگر کمپنیاں 3000 روپے مقرر کردیا گیاہے 15 کلو گرام والے سلنڈر اب گٹکو 3690 دیگر کمپنیاں 3800 روپے، 35 کلو گرام والے سلندڑ گٹکو nil دیگر کمپنیاں 8900 روپے ہونگے،جبکہ 45 کلوگرام والے کمرشل سلنڈر گٹکو 11660 جبکہ دیگر کمپنیاں 11550 روپے فروخت کرنے کے پابند ہونگے، گیٹکو کے 6 کلو گرام والے سلنڈر 1500 روپے کا ملے گا، واضح رہے گھریلو سلنڈروں، 11.8 کلو گرام کے سلنڈوں میں 500 روپے، دیگر کمپنیاں 600 روپے کمی، 15 کلوگرام والے سلنڈر وں میں 610 گیٹکو، دیگر کمپنیاں 780 روپے کم کردئے ہیں، اسکے علاوہ 35 کلو گرام گیٹکو 1780 روپے کم کردئے ہیں، اور 45. 4 کلوگرام والے کمرشل سلنڈوں کے قیمتوں میں 1940 گیٹکو جبکہ 2300 روپے دیگر کمپنیوں کے سلنڈروں میں کمی کردی گئیں ہیں۔ نیا نرخنامہ فوری طور پرنافذ العمل ہو ا ہے، جو بھی ڈسٹری بیوٹر، ڈیلر یا ایل پی سیلر سر کاری نرخناموں کی خلاف ورزی کریں گے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے تمام سیکٹر مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ ایل پی جی کے نئے نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، جو بھی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر، ڈیلراور، سیلر خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا رعائت نہیں ملے گی، انہوں نے تمام ایل پی مالکان کو حکم دیاکہ وہ نرخناموں کو اپنے دکانوں میں نمایاں جگہ پر چسپاں رکھیں، وزن میں کمی نہ کریں، اپنے دکانوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب رکھیں، کھلے عام گیس کی بھرائی نہ کریں، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں،جس کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے یاد رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر صحافیوں، سیاسی و سماجی ورکروں کی طرف سے ایل پی جی کے قیمتوں میں کمی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مداخلت کرنے اور کمی کرنے جیسے ٹویٹس،اور سٹیٹس شائع ہوئے تھے، جس پر نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کے روز ایل پی جی کے قیمتوں میں ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ اجلاس میں قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا، ترجمان نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ ایل پی کے نرخناموں میں خلاف کرنے والے ڈیلرز کی نشاندہی کریں، اور الفا کنٹرول کو آگا ہ کریں، تاکہ فوری طور پر مجسٹریٹس کاروائی کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں