لندن ( عارف چودھری) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پوری قوم بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے ۔مگر کا ایک ایک فرد چاہتا ہے کہ اس مشکل وقت سے نکلا جائے اور جو بھی یہ سمجه بیٹھے تھے کہ اسٹیٹ سے یا اسٹیٹ کے اداروں کو برا بلا کہتے رہیں گے اور اسٹیٹ ہرکت میں نہیں آئے گی تو یہ ان کی بھول تھی ۔ اگر پہلے ہی محسن داوڑ,محمود اچکزئی اور دیگر عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جاتا تو جو واقعات ہوئے وہ ہر گز نا ہوتے خیر دیر آئے درست آ ئے ۔ یہ حقيقت ہے کسی نہ کسی کو نشان عبرت بنانا تھا کہ آئندہ کوئی بھی بےلگام ہو کر پاکستان کے اور پاکستان کے اداروں کے خلاف زہر افشانی نہ کرتا پھرا ۔اب تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اور پاکستان میں جمہوریت سے پہلے اپنی جماعتوں میں حقيقی جمہوریت کو لانا پڑے گا اور اپنی اپنی پارٹیوں میں جو بادشاہت قائم کر رکھی ہے اسے ختم کرنا پڑے گا تاکہ اس کے ثمرات نا صرف اقتدار کے ایوانوں میں پہنچیں بلکہ پاکستان کے ایک ایک گاؤں, شہر ایک ایک گلی میں پہنجیں اور اٹھارویں ترمیم کے بعد اقتدار اور اختیار نچلی سطح تک منتقل ہو سکے ۔ اور آج کے موجودہ حالات کے بعد جو یہ سمجه بیٹھا تھا کہ کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے انہیں سمجھ آ جانا چاہیے ۔ ہاں ادارے موجود ہیں ۔ اور دنیا بھر میں بسنے والے 90 لاکھ اورسیز پاکستانی پاکستان اور پاکستان کے اداروں کے ساتھ ہیں
