دھاندلی کے باوجود بھی پیپلز پارٹی کا میئر بننا ناممکن ہے۔حافظ نعیم الرحمان

Spread the love

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی(نمائندہ وصال احمد)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو احتجاج کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے باوجود اب بھی ان کا میئر بننا ناممکن ہے ،9 مئی کو ڈھال بنا کر  پکڑ  دھکڑ ہو رہی ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں