( جہلم سے راجہ وقار کی رپورٹ)وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن دینہ جہلم کے “تعمیر بیت المساکین پراجیکٹ”کے تحت نئی آبادی سید حسین تحصیل دینہ میں مستحق فیملی کے لئے ایک کمرے اور باتھ کی تعمیر کا کام شروع،

تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن دینہ جہلم دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے مختلف شعبہ جات میں اپنی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن دینہ کو ایک معذور بیوہ کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ وہ اور اسکی تین بیٹیاں اور اسکی چار یتیم پوتیوں سمیت 11 افراد ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر ہیں اور انکو ایک عدد کمرے اور باتھ کی اشد ضرورت ہے وسیلہ ویلفئیر کی ٹیم نے اس کیس کی مکمل تحقیق کرنے کے بعد بیوہ خاتون کو ویل چئیر مہیا کی جبکہ یتیم بچیوں کو وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی طرف سے مفت ووکیشنل ٹریننگ مہیا کرنے کے بعد ایک عدد سلائی مشین بھی مہیا کی گئی تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں ۔
اب اس خاندان کے لئے ایک بڑے کمرے اور باتھ کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی فنڈز فیصل کیانی ایڈووکیٹ ( دینہ) اور عذرہ سلطانہ مفتیاں نے مہیا کئے ہیں اہلیان علاقہ نے وسیلہ ویلفئیر اور اسکی ٹیم کو اس نیک کام کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے
ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے
