وفاقی حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دہنے کو یقینی بنایاجائے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ خیبر پختونخواہ
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے رواں مالی سال بجٹ 2023 کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت رواں مالی سال بجٹ عوام دوست ہونا چاھیے تاکہ غریب عوام کو مہنگائی کے اس دور میں تمام اشیاء ضروری سستی میسر ھو سکے اور عام آدمی کو اس بجٹ میں مناسب ریلیف مل سکے۔ پاکستان مسلم لیگ صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا ملک کہ سب سے اھم ترین صحافتی ادارہ جسے ملک کا چوتھا ستون بھی کہا جاتا ہے۔یہی صحافی برادری گزشتہ کئی عشروں سے پاکستان کی سالمیت و بقا کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ھیں۔ پاکستان میں خصوصی طور پر ان گزرے ہوئے پانچ سالوں میں جن مشکل ترین حالات میں صحافی برادری نے اپنے
صحافتی خدمات بڑی دانشمندی اور نہایت ہی زمےدارانہ انداز سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔اسکی مثال ماضی میں نہی ملتی ھے ۔جیسا کہ ملکی شدید مشکل حالات 2020 ! 2019 ہندوستان و پاکستان کشیدگی،مسلہ جموں کشمیر کے ٹینس حالات میں ھندوستانی و مغربی میڈیا کی جانب سے جھوٹے پراپیگنڈا ہوں، افھانستان سے امریکہ انخلاء ھو، عالمی وبا کرونا وائرس ہو،ڈینگی وبا و پولیو ہو یا ملک میں گزشتہ 2022 جولائی اگست میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب ہو یا دہشت گردی کی لہر ہو یا حالیہ سانحہ 9 مئی جیسے افسوناک واقعات ہوں ،چاھے ملکی سیاسی و معاشی گھمبیر حالات ھوں انہی صحافی برادری نے اپنے ان تمام سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا پر بڑے زمےدارانہ انداز میں مثبت صحافتی رول نبھاہا اور ادا کیا۔لہذا بحیثیت ایک سیاسی جماعت کے کارکن ہونے کے ناطے میں وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب اور وفاقی وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار صاحب سے پرزور اپیل و مطالبہ کرتا ہوں کہ ملک بھر کے ان تمام رجسڑڈ پریس کلب کے ان تمام صحافیوں کو رواں مالی سال بجٹ میں اسپیشل ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔ جسمیں وفاقی وزارت خزانہ رواں مالی سال بجٹ میں درج ذیل سہولیت دینے کا اعلان کریں۔ چند تجاویز گزارشات رواں مالی سال بجٹ میں۔۔ (1) رجسٹرڈ صحافیوں کو فیملی لائف انشورنس پالیسی پیکج دیا جائے۔
(2) ائیر ٹریول، بائی ٹرین، بائی بس ٹریول فئیر میں 15 سے 20 فصید ڈسکاؤنٹ دیا جائے۔
(3) شہداء صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی الاؤنس,عمرہ،حج الاؤنس،انکی بچیوں کے لئے مناسب جہیز الاؤنس دیا جائے۔
(4) صحافی برادری میں جو دھشتگردی کے شکار ھوئے اور زخمی ھوئے انکو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ماہانہ وظیفہ دیا جائے۔
(5) صحافی برادری کو باقاعدہ طور پر یوٹیلیٹی سٹورز ڈسکاؤنٹ پیکج کارڈ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر جاری کئے جائیں۔تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت باعزت اور پرسکون انداز میں کرسکیں۔
(6) شہداء اور سنئیر و جونیئر قابل ترین صحافیوں کو انکی اعلی صحافت خدمات و قربانیوں کے صلے انکو قومی صحافتی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے۔
(7) یوتھ اور سنئیر تجربکار صحافیوں کے لئے بیرون ملکوں میں انٹرنیشنل جرنلزم ہائیر ایجوکیشن ڈگری حاصل کرنے کے لیئے خصوصی فنڈز اسکالرز شیپ مختص کیا جائے جس کے باعث ان ملک بھر کے تمام پریس کلب رجسٹرڈ صحافیوں کو دنیا بھر کی عالمی صحافتی تینطموں سے باآسانی رابطے بحال ھو سکے۔تاکہ پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں صحافی برادری اپنا اہم کردار ادا کر سکے۔پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا صوبائی رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ آج پوری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اپنی فارن پالیسی ، ،سفارتی تعلقات عامہ، معاشی پالیسیوں،سپورٹس و کلچر، ایجوکیشن،زراعت و دیگر کئ اھم شعبوں ھیڈز کو ان قابل ترین سنئیر تجربکار صحافیوں کے ساتھ باہمی اشتراک سے انکو اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔جنہیں
ترقی یافتہ ممالک کے صحافی نہایت احسن انداز میں وہ صحافتی کردار نہایت خوش اسلوبی اور دمدار سے سر انجام دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ھمارے ھمسائیہ دشمن ملک ھو، دوست ممالک ھوں، چاھے مغربی یورپی، سنٹرل اشیا اور مڈل ایسٹ کے بیشتر ممالک اپنی کئی اھم فارن پالیسیوں کو صحافیوں کے توسط سے ہی آگے بڑھا رہے ہیں۔ صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے کہا موجودہ رواں مالی بجٹ میں ان مزکورہ بالا تجاوز پر لازمی غور کیا جائے اور صحافی برادری کو زیادہ سے زیادہ بجٹ میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے ۔کیونکہ ہمارے معاشرے کے منفی پہلو کو بہترین انداز میں یہی صحافی برادری مثبت انداز سے ان مسائل کی نشاندہی اور اس کے حل کہ تدارک کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہیں۔ صوبائی رھنما صفدر خان باغی نے کہا اگر ملک میں صحافی برادری کو مذکورہ بالا سہولتیں وفاقی حکومت کی جانب سے میسر ہو جائے تو صحافیوں کی مثبت سرگرمیاں میں مزید بہتری آئی گی۔ اور ملک بھر میں آزادانہ صحافت کو فروغ ملے گا۔جس کے باعث عالمی دنیا میں پاکستان کا وقار صحافتی طور پر بلند ھوگا۔
