ایس ایڈ پاکستان کو ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

Spread the love

یہ رقم متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خرچ کی جائے گی جس سے 2 کروڑ متاثرہ افراد کو بحالی میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالر امداد فراہم کرے گا۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے خرچ کی جائے گی جس سے 2 کروڑ متاثرہ افراد کو بحالی میں مدد ملے گی۔یو ایس ایڈ کے مطابق اس مدد سے  فوڈ سکیورٹی، غذائی قلت اور بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے گا جب کہ بچوں اور خواتین کو زیادہ غذائیت والی خوراک کی فراہمی ممکن ہوگی۔یو ایس ایڈ کے مطابق مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں