نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زرداری سے ملاقات، پی پی کے تحفظات پر گفتگو

Spread the love

نگران وزیر اعلیٰ کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں نہیں جانتا۔عامر میر
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سابق صدر کی عیادت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے تحفظات کے بارے میں بھی بات کی۔اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھاکہ نگران وزیر اعلیٰ کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں نہیں جانتا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی میں آصف زرداری کی آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور وہیں مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں