ضلع خیبر میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا حملہ ناکام

Spread the love

ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کر دیا گیا۔
خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخواق کے ضلع خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ قمبرخیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ ناکام بنادیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں