ہڑپہ اسٹیشن کے لوگوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا آپ وہ لوگ ہیں جنہیں مجھے ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں،چوہدری محمد اشرف MNA

Spread the love

ہڑپہ اسٹیشن کے لوگوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا آپ وہ لوگ ہیں جنہیں مجھے ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں حلقہ بدل جانے سے ہمارے درمیان کچھ عرصہ گیپ رہا اللہ پاک نے مجھے ایک بار پھر اپنوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد اشرف MNA
بوائر پرائمری سکول کو پرائمری سے مڈل کروانے ریلوے اوور ہیڈ برج کے لیے ریلوے کا این او سی دلانے کی یقین دہانی کرانے سمیت صدر بازار سے ملحقہ اگنور کیے جانےوالے بازار اور آس پاس کی چھوٹی چھوٹی گلیوں کے لیے ٹف ٹائل دینے کا بھی اعلان

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن پر ہونے والے ترقیاتی کاموں جس میں ٹف ٹائل بھی لگائی جارہی ہے لیکن صدر بازار العروف ڈاکٹراں والا بازار کے ساتھ والے شریف بلڈنگ میٹریل والے بازار کو مسلسل نظر انداز کر کے سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا تھا اہل محلہ نے چوہدری غلام سرور مرحوم المعروف ڈرائیور ہوٹل والے کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد افتخار کے گھر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری محمد اشرف MNA کو مدعو کیا گیا چوہدری محمد اشرف کے وہاں پہنچنے پر چوہدری محمد افتخار چوہدری ذولفقار علی محمد عامر سرور چوہدری فقیر محمد ریاض مغل اور دیگر کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا تقریب کاباقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض اقبال شاہ بخاری نے سرانجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد افتخار نے مہمان خصوصی ان کے ساتھ آنے والے مہمان گرامی اور تشریف لانے پر اہل محلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے چوہدری محمد اشرف کے سامنے کچھ مطالبات رکھے جن میں سب سے اہم دریرنہ اور سلگتے ہوئے مسئلے ریلوے اوور ہیڈ برج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریم ورک مکمل ہونے کے باوجود اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں رکاوٹ ریلوے کا این او سی ہے دوسرا انہوں نے اپنے بازار اور محلقہ گلیوں میں ٹف ٹائل کا مطالبہ کیا جس چوہدری محمد اشرف نے اوور ہیڈ برج کےلیے ریلوے کے اجن او سی دلانے کی حامی بھرتے ہوئے متاثرہ گلیوں میں ٹف ٹائل دینے کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری طارق حبیب نے کہا کہ ہم آپ کے وہ ووٹر سپوٹر ہیں جنہیں آپکو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہڑپہ میں صرف ایک پرائمری سکول ہے جسے فوری طور پر مڈل کیا جائے جس پر چوہدری محمد اشرف نے سکول کی اپ گریڈیشن کو اولین ترجیحات میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی چوہدری طارق حبیب نے ہونے والے ترقیاتی کاموں پر اپنے تحفظات سے اگاہ کیا جس پر چوہدری محمد اشرف نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں کاموں میں مشاورت کو کرنے کوکہا تقریب میں چوہدری محمد افتخارِ۔چوہدری ذولفقار علی۔چوہدری فقیر محمد۔چوہدری طارق حبیب۔چوہدری محمد شریف۔چوہدری شاہد۔چوہدری سلیم۔چوہدری افتخار میرج بیورو والے چوہدری ننھا۔اشتیاق الطاف۔ڈاکٹر نعیم۔ساجد علی کھوکھر واپڈاوالے۔ جالی میکر۔ریض احمد مغل۔ڈاکٹر محمد حسین۔مرزا تنویر۔مرزا ندیم ۔احمد جاوید ۔طاہر سموسہ شاپ والے۔چوہدری محمد احمد۔چوہدری ایان سمیت بیسیوں معززین علاقہ نے شرکت کی آنے شرکاء کے لیے میزبان چوہدری بردارن نے ٹھنڈے مشروب کا بھی خاص انتظام کررکھا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں