بجٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے رقم کا معاملہ، ن لیگ اور پی پی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

Spread the love

گزشتہ شب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں معاملہ حل نہیں ہوسکا تھا۔
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اگلے وفاقی بجٹ میں سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے الگ رقم رکھنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
گزشتہ شب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں معاملہ حل نہیں ہوسکا تھا۔اب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔خیال رہے کہ تین روز قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر بجٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے الگ رقم نہیں رکھی گئی تو بجٹ منظورنہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں