یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے، آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو بھی آپ کے ساتھ مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا۔مسرت جمشید چیمہ
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے جمشید اقبال چیمہ کو پھر گرفتار کرلیا گیا۔جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو پیغام ہے، آپ سیاست بھی چھوڑ دیں تو بھی آپ کے ساتھ مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا حق ہے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں، ہمیں اس سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا.انہوں نے کہا تھاکہ کاش بس میں ہوتا تو 9 مئی کا دن اپنی زندگی سے مٹاسکتی ،بڑا بیٹا کینسر کا مریض رہا ہے اس سے زیادہ دیر الگ نہیں رہ سکتی.
