ایف آئی اے اور انٹرپول کی کارروائی، پولیس کو مطلوب ملزم عمان سے گرفتار

Spread the love

یاد رہے کہ ملزم کو عمان سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے ملزم منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)اور انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو عمان سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے، ملزم منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم کامران حنیف کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، جسے ایف آئی اے امیگریشن نے منڈی بہاؤ الدین پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں