گلگت (پ ر) کیپٹن(ر) عادل علی کا چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، مجسٹریٹس اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ منگل کے روز گرانفروشوں کے خلاف زبردست کاروائی،خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں، سبزی فروشوں، نان بائیوں، تھوک و پرچون دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کردئے، گرانفروشی پر سخت سزائیں دی جائیں گی عید کے ایام میں ٹماٹر کی نرخو ں میں خو ساختہ اضافہ پر برہمی کا بھی اظہار کیا، مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ ٹماٹر کے نرخوں میں کمی کرکے سبزی فروشوں کو نئی قیمت طے کریں، خلاف ورزی پر سبزی فروشوں کی دکانیں سیل کریں، انہوں نے اکروچمنٹ انسپکٹر کو حکم دیا کہ وہ فٹ پاتھ کو قبضہ کرکے کاروبار کرنے والے تاجروں کو وارننگ دیں، نہ ماننے کی صورت میں دوسری دفعہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریں، انہوں نے میونسپل انسپکشن ٹیم کو احکامات دئے کہ وہ اشیائے خور دنوش کے قیمتوں کی سخت نگرانی کریں، خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی دکاندار و تاجر کو رعائت نہ دیں، انہوں نے مجسٹریٹس کو ہداایات دیں کہ سرکاری نرخناموں پر علمدرآمد نہ کرنے پر کریک ڈاون جاری رکھا جائے، فٹ پاتھ مافیا سے قبضہ چھڑایا جائے گا، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران انہوں نے نان بائیوں، گوشت فروخت کرنے والے قصایوں، تھوک و پرچون دکانوں میں بھی چھاپے مارے، دروان چھاپہ مار کاروائیوں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں گرانفروشوں کے خلاف بر سرپیکا رہے، کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر سزائیں جاری رہیں گی، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے، مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو خود ساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کے حوالہ نہیں کرسکتے، عوام خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف شکایات کریں، فوری کاروائی کی جائے گی۔
