آئی سیپ(I-SAPS) کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں پالیسی ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)آج مقامی ہوٹل میں آئی سیپ (I-SAPS) کے زیرِ اہتمام پالیسی ڈائیلاگ کے موضوع پر ایک پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔جس میں راؤعبد الکریم ڈپٹی ڈی ای او جہلم،ملک صفدر علی ڈپٹی ڈی ای او دینہ،عزیز اللہ خان ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ کنوینیئر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورکںضلع جہلم،سمیع اللہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرضلع جہلم، ایڈووکیٹ راجہ ذیشان اسلم سوشل موبلائزر ضلع جہلم،ڈاکٹر انوار قریشی، ڈاکٹر تصور حسین مرزا،سید اختر علی شاہ،محکمہ ایجوکیشن کے چیدہ چیدہ افسران،سیاسی شخصیات،مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں اور میڈیا کے نمائیندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد محمد تجمل حنیف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پالیسی ڈائیلاگ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔انہوں نے ملٹی میڈیا کی مدد سے سکولوں کو درپیش مسائل،ان کے حل اور اس میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کی افادیت اور اس کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔اور بتایا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک بھر پور طریقے سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا۔کہ یہ سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کی بھرپور اور مخلصانہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے ۔کہ تعلیمی بجٹ گزشتہ سالوں کی نسبت بڑھا ہے۔محمد تجمل حنیف کی بریفنگ ختم ہوئی تو اس کے بعد سوالات جوابات کا سلسلہ شروع ہوا۔شرکاء نے تعلیم اور سکولوں کی بہتری کیلئے اپنی اپنی آراء پیش کرتے کے ساتھ ساتھ مختلف سوالات بھی کیئے۔جن کے جوابات محکمہ ایجوکیشن کے افسران کے بشمول محمد تجمل حنیف نے تسلی بخش انداز میں دیئے۔محکمہ ایجوکیشن سے آئے ہوئے افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ تعلیمی نظام کی مزید بہتری کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔سیمینار کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا ۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں