مبینہ بے ضابطگیاں، پی سی بی میں نجم سیٹھی دورکا آڈٹ کرانےکا فیصلہ

Spread the love

وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹرجنرل پاکستان کوخط لکھ دیا ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی ) میں مبینہ بے ضابطگیوں پر  نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت نے پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا ہے.خط کے متن  میں کہا گیا ہے کہ  نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا مکمل آڈٹ کرایا جائے،  آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی مینیجمنٹ کمیٹی ارکان کو ملی مراعات کا بھی جائزہ لیں گے.خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنرل 22 دسمبر  2022  سے 20 جون 2023 کا بلا  تاخیر آڈٹ شروع کرے، ساتھ ہی آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے.واضح رہے کہ وفاقی حکومت کوپی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کےغیرضروری اخراجات کی شکایات ملی تھیں جس کے بعد وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں