ملک میں زراعت کے فروغ کیلئے لینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کے قیام کا فیصلہ

Spread the love

منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میں زراعت کے فروغ کیلئے لینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔کسانوں کو موسمی تبدیلیوں، فصلوں کی سیٹیلائٹ نگرانی، پانی،کھاد اور اسپرے کے استعمال کے بارے میں بروقت معلومات دی جائے گی، اس کے علاوہ کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی ملے گی.سعودی عرب، چین ، متحدہ عرب امارت، قطر اور بحرین کو بھی منصوبے میں شامل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں