تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر)رانا سلطان محمود کی اپنے قائد رانا ثناء اللہ سے مدینہ منورہ میں ملاقات۔سینئر نائب صدر، ممبر کور کمیٹی ریاض مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا سلطان محمود نے اپنے والد رانا اسلام خاں اور بیٹوں رانا حاشر، رانا حمزہ اور اپنی پوری فیملی کے ساتھ اپنے پیارے قائد ببر شیر لیڈر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ان کے فرزند رانا احمد شہریار امیدوار ایم پی اے، مسز ثنا اللہ، مسز احمد شہریار، حسن احمد شہریار اور پوری فیملی کو مدینہ میں حج اور روضہ رسول پر حاضری کی مبارکباد دی۔ دیگر میں مسز رانا افتخار ، رانا ثاقب، عامر، فہد کو بھی حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات کے دوران میں رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سعودی عرب متحد ہو کر الیکشن کی تیاری کریں اور بعد میں حلقہ این اے 100 پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں رانا سلطان محمود نے رانا ثنا اللہ کو بائی پاس کی توسیع کروانے اور 1122 کا بائی پاس پر قیام اور دیگر کام کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
رانا ثنا اللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن ہی کی ہوگی اور اس میں علاقے کی ترقی پر بھرپور توجہ دی جائے گی جس پر رانا سلطان محمود نے اپنے قائد کا شکریہ ادا کیا۔
