سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔معروف تحقیقی تجزیہ کار
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف تحقیقی تجزیہ کار ڈاکٹر فرحان شاہ نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا قرآن کریم پوری کائنات کے انسانوں کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے قرآن کریم کی حرمت اور تمام انبیا کی ناموس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے معروف تحقیقی تجزیہ کار ڈاکٹر فرحان شاہ نے بین الاقوامی گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا مغرب میں توہین اسلام کے منظم بنیادوں پر متواتر واقعات سے عالمی امن کو خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ سویڈن واقعہ ناقابل برداشت ہے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدسات اور آسمانی کتب کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے ایسے واقعات کا رونما ہونا امت مسلمہ اور دیگر مذاہب کے درمیان دوریاں پیدا کرنا کا ذریعہ بن رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن حکومت قران کریم کی بے حرمتی کے مرتکب شخص کو کڑی سے کڑی سزا دے۔
