بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط اور ہماری ضرورت بھی ہے۔وزیراعظم

Spread the love

بجلی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کامطالبہ تو ہے ہی، گردشی قرض بھی اہم وجہ ہے، بجلی کی چوری سے بھی نقصان کا سامنا ہے۔شہباز شریف

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بدقسمتی سے اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں چیمبر آف کامرس کے ارکان سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنا  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط ہونے کے ساتھ گردشی قرضوں کی وجہ سے ہماری ضرورت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم سے کوئی بات نہیں چھپائی، سب کو  پتہ ہونا چاہیے ہم کن مراحل سے گزرے،  یہ کامیابی ہے کہ ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، ہمیں جو 9 ماہ کا یہ سکھ کا سانس ملا ہے اب آگے کیا کرنا ہے یہ اہم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اب 14 ارب ڈالرز  پر  پہنچ گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ’میں نے کہا کہ قوم کو بتادیں بدقسمتی سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑ  رہا ہے ، بجلی کی مد میں لائن، ٹرانسمیشن لاسز ہیں، بلوں کا بیڑہ غرق ہے، بجلی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کامطالبہ تو ہے ہی، گردشی قرض بھی اہم وجہ ہے، بجلی کی چوری سے بھی نقصان کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں