وزیرآباد:(طارق ملک بیورو چیف) سسرال میں مقیم بھائی کو تشدد نشانہ بنا کر بھتیجیاں اغوا کرنے کی کوشش ،اہل محلہ کی مداخلت پر اغوا کاروں کی کوشش ناکام ملزمان نے لاہور سے آ کر وزیرآباد میں بھائی بھابھی اور بھتیجیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتے ہوے الٹی ایف آئی آر درج کروا دی ،پولیس بجائے انصاف کے الٹا دھمکا رہی ہے حکام بالا نوٹس لیں
وزیرآباد کے علاقہ محمد نگر کے رہائشی نے تھانہ صدر وزیرآباد میں درخواست گذاری کے اسنے اپنی بیٹی کی شادی لاہور میں کر رکھی تھی اہلخانہ کے ناروا سلوک پر میرا داماد وزیرآباد مقیم ہو گیا جسکا اسکے والدین بہن بھائیوں کو رنج تھا گذشتہ روز لاہور سے اچانک میرے داماد کی بہن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ و ڈنڈے وغیرہ میری بیٹی کے گھر داخل ہوے اور میری بیٹی داماد اور نواسیوں کو مارا پیٹا بچیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی وقوعہ میں ندیم ملک ،یاسمین ،سلیم جہانگیر اور علشباہ وغیرہ شامل تھے جنہوں نے ہماری بچیوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم اہل محلہ کی مداخلت اور 15 پر کال کے بعد ملزمان کو مقامی تھانہ صدر پولیس نے تھانہ لے جا کر چھوڑ دیا اور الٹا میری بیٹی و داماد کو دھمکایا جا رہا ہے اور مبینہ مک مکا کرکے ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔ درخواست گذار نے واقعہ کی بابت درست انکوائری کرنے اور مسلح افراد کا گھر میں داخل ہو کر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے اس کے اہلخانہ کی جگ ہسائی اور ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے حکام نوٹس لیں ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے
