سی ڈی سی المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس

Spread the love

۔

جہلم(اختر شاہ عارف)14.اگست کو یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والے پروگرام اور دیگر امور طے پانے کے لیئے سی ڈی سی المرکزجہلم کا ایکx مشاورتی اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،شاہد جلیل سیٹھی،محمد امین میر،محمد ارشد احمد مرزا،میجر(ر) زرغون گل خان،ارشد محمود مبارک،آفس سیکرٹری راجہ توقیر احمد اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔تلاوت کلام پاک کے بعد باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ حال ہی میں اولمپک گیمز برائے خصوصی بچگان میں “القاسم انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی بچگان جہلم” کی گولڈ میڈل جیتنے والی دو بچیوں کو یومِ آزادی کے حوالے سے المرکزجہلم میں ہونے والے پروگرام میں نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ یونیورسٹی میں انعام جیتنے والی بچی اور تحصیل جہلم میں اعلیٰ پوزیشن لینے والے طالب علم اور طالبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے ۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں