شازیہ مری کی ورلڈ بینک ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن نکول کلنگن سے ملاقات

Spread the love

یاد رہے کہ شازیہ مری کی یہ ملاقات ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹر واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ۔

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ورلڈ بینک ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن اور قائم مقام ڈائریکٹر برائے یورپ اور وسطی ایشیا نکول کلنگن سے ملاقات کی۔ شازیہ مری کی یہ ملاقات ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹر واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔شازیہ مری نے نکول کلنگن کو پاکستان میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس ملاقات کے دوران نوجوانوں کی رہنمائی، تربیت اور مالی امداد فراہم کرکے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی مالی مدد کے ذریعے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے معاشی و سماجی ترقی کے مواقع پیدا کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں