اللہ تبارک و تعالی آپکے حال و مستقبل کو دین اسلام پر قائم دائم رکھے۔ چیف اکرام الدین
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کو حج کی سعادت حاصل کرنے میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کے حال و مستقبل کو دین اسلام پر قائم دائم رکھے انہوں نے کہا کہ اچھی بات غور سے سنیں اور اس پر عمل کریں خوش قسمت وہ ہے جو توبہ کرنے کے بعد سچی پکی زندگی گزارے کامیاب وہ ہے جو گناہوں کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہہ دے اہل اسلام کو سب سے زیادہ جس بات کی فکر کرنی ہوگی وہ خدا ترسی کا حصول ہے۔ خدا ترسی کی نعمت اس وقت تک حاصل نہیں ہوتی جب تک دلوں کی آلودگی دور نہ ہو اور دل پاک صاف نہ ہوں۔ دلوں کی صفائی پر ہی انسان کے اعضاء و جوارح کار خیر کی جانب مائل ہوتے ہیں۔ دل کی اصلاح پر انسان کے تمام اعمال کی بہتری کا دارومدار ہے۔دل کی اصلاح کی اساس اخلاص ہے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے موقع پر اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ عالمزیب خان مہمند ایک بہترین حسن اخلاقکے ا مالک ہیں جنہوں نے ہمیشہ اچھے اخلاق کی وجہ سے ہی ڈیپارٹمنٹ میں نام کمایا ہے جو قابل تعریف ہے اللہ تبارک و تعالی ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کی حج کی سعادت اپنے دربار میں قبول فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ کہ اللہ تبارک و تعالی تمام اہل اسلام کو ایسے حج کی توفیق نصیب عطا فرمائے جو ریاکاری اور شہرت طلبی سے پاک ہوں۔آمین
