جعلی ویزے پر عراق جاکر پاکستان واپس آنیوالا مسافر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار۔

Spread the love

گرفتار ملزم سمیع اللہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ترجمان ایف آئی اے
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جعلی ویزے پر عراق جاکر پاکستان واپس آنے والے مسافر کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عراق سے وطن واپس پہنچنے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیع اللہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم جولائی 2022 میں ایران گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے عراق کا ویزا حاصل کیا۔گرفتار ملزم کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں