وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد بار الیکشن کے لئے بورڈ تشکیل،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتحابات 2024 /25 کے لئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا خلیل احمد خان نے سالانہ انتخابات 2024/25کے لئے سینئر قانون دان اور سابق چیئر مین الیکشن بورڈ کو ھی نئے الیکشن بورڈ کا چیئرمین منتخب کر دیا اس موقع پر سید افتخار حسین شاہ ایڈووکیٹ چوہدری علی بہادر چٹھہ ایڈووکیٹ چوہدری اللہ دتہ چیمہ ایڈووکیٹ سید صفدر علی کاضمی ایڈووکیٹ چوہدری احسن عطا چیمہ ایڈووکیٹ سابقہ صدر بار وزیرآباد چوہدری بشارت علی سندھو ایڈووکیٹ چوہدری سہیل منیر چیمہ ایڈووکیٹ چوہدری مقصود احمد چیمہ ایڈووکیٹ چوہدری شاہد بشیر چٹھہ ایڈووکیٹ چوہدری محمد عرفان چیمہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹس رانا محمد افضل سمیت وکلاں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سینئر قانون دان چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری جاوید اقبال چیمہ کو مبارکباد دی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور بار ممبران میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی
