وزیرآباد(نامہ نگار) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق۔ مجاہدبھٹی نواحی علاقہ منصور والی کا رہائشی تھا جو عارضی طور پر وزیرآباد دھونکل روڈ دار ارقم سکول کے قریب مقیم تھے گزشتہ روز مجاہد بھٹی اپنے بیٹے محسن بھٹی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے کے لئے موٹر سائیکل پر بیگووالہ جارہے تھے کہ سوہدرہ موڑ کے قریب عقب سے آنیوالی تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں باپ بیٹا دونوں شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔دونوں باپ بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔مجاہد بھٹی چار بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے اور محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتا تھا۔باپ بیٹے کی موت پر علاقہ کی فضاء سوگوار۔
