مانچسٹر(چوہدری عارف پندہر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان برطانیہ جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی ۔متحدہ پاکستان کے وفود دن کے آغاز میں پاکستان قونصلیٹ میں پرچم گشائی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔اس کے علاوہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جن میں نظریہ پاکستان اور شہدا پاکستان کے حوالے سے تقاریر ,ملی نغمیں ,ٹیبلوز اور کویز کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔ اور وطن پاکستان سےتجدید عہد وفا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ لندن ,برمنگھم,والسال,بلیک برن,بریڈ فورڈ اور لنکا شائر میں یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹے بھی جائیں گے۔
