لٹریسی اینڈ نان فارمل سکول پنجاب کے تمام اضلاع میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش

Spread the love


(جہلم سے راجہ نوید کی رپورٹ)لٹریسی اینڈ نان فارمل سکول جو کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں موجود ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں کیونکہ یہ وہ سکولز ہیں جہاں وہ بچے زیر تعلیم ہیں جو کسی بھی وجہ سے فارمل سکولز میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔پنجاب کے لٹریسی اینڈ نان فارمل سکولز کا ذکر ہو تو میڈم میمونہ انجم کے تعارف کے بغیر یہ ادھورا رہے گا۔پنجاب کے ایکٹو ڈی ای او لٹریسی جو نہ صرف کام کر رہی ہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کر رہی ہیں۔ چودہ اگست کے موقع پر ان کے ایک پروگرام میں جانے کا اتفاق ہوا۔
ڈسٹرکٹ جہلم میں جہاں انتظامیہ نے جہلم ہی نہیں بلکہ ملکی سطح پر بڑا جھنڈا بنا کر تعریف سمیٹی وہی جہلم کی تحصیل دینہ اور دینہ ہی کے ایک چھوٹے سے غازی ٹاؤن میں ڈی ای او لٹریسی میڈم میمونہ صاحبہ کے زیر نگرانی اپنی مثال آپ ایک بہت بڑا پروگرام جس کی ترتیب اور نفاست کے بارے میں لکھتے ہوئے مجھے شاید الفاظ کا بہترین چناؤ مشکل محسوس ہوتا ہے منعقد کیا گیا۔
جشن آزادی کے پروگرام میں ننھے ننھے بچے اور ان کے اساتذہ ہی نہیں بلکہ ارد گرد کمیونٹی کے لوگ بھی مدعو کئے گئے تھے اور ان کا بڑا پن کے انہوں نے مجھے بھی بطور مہمان مدعو کیا۔محترمہ میمونہ صاحبہ کا رویہ اس قدر دوستانہ تھا کہ محسوس نہ ہوتا تھا کہ یہ ان میں ان کی آفیسر ہیں بلکہ ماں کا کردار محسوس ہو رہا تھا اور بچوں کی اس قدر دوستی اس بات کا ثبوت کے میڈم ہر سو ان کے ساتھ وابستہ رہتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔پروگرام مختلف حصوں پر مشتمل ہے امید ہے کہ میں یہ شمع جلا سکوں اور اپنے عزیز واقارب دوست احباب کی توجہ حاصل کر سکوں کہ یہ بچے ہماری توجہ چاہتے ہیں یہ وہ پھول ہیں کہ جن پر ذمہ داریاں ہیں بوجھ ہیں کیوں نہ ہم اپنے ملک پاکستان کی بہتری اور انسان ہونے کا عملی ثبوت دیں اپنے علاقے میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی چلنے والے سکولوں کو ڈھونڈیں اور زیادہ نہیں تو کم از کم ایک بچے کے تعلیمی اخراجات سال بھر کے لئے ہی اٹھا لیں۔۔۔۔۔۔۔۔
میمونہ صاحبہ ایک نفیس اور دلیر خاتون ہیں جہلم میں آپ نے جو پہچان لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو دی ہے ایسا آپ ہی کر سکتی ہیں۔اور مجھے آئندہ یہ خواہش رہے گی کہ میں آپ کے سکولز کو دیکھ سکوں وہاں جا سکوں اور اس دکھی انسانیت کی خدمت کر سکوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں