چیف اکرام الدین کئی سالوں سے صحافتی برادری اور تارکین وطن کے بنیادی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔صوبائی ترجمان
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ چیف اکرام الدین کو وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں یاد رہے کہ چیف اکرام الدین انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہے وہ بطور صحافی اپنے ایک انگلش اور اردو اخبار گلوبل ٹائمز یورپ کے نام سے چلا رہے ہیں۔ وہ اس وقت اٹلی میں مقیم ہے وہ صحافتی خدمات متواتر کئی سالوں سے یورپ میں انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے دنیا بھر کے صحافتی اعزاز اپنے نام سے منسوب کیا ہے۔ انکے بڑے ایوارڈ اور اعزازت میں واشنگٹن پوسٹ، اردو گلوبل یوکے، ہندوستانی محمد پیس ایوارڈ شامل ہے۔ یورپ کے 30 قابل ترین صحافیوں میں انکا شمار ہونا بطور پاکستانی نژاد حاصل کرنا یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اس سے قبل کسی پاکستانی کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔چیف اکرام الدین کو انکی اعلی خدمات پر حکومت پاکستان نے وزرات اووسیز پاکستانی کا معاون خصوصی برائے اٹلی منتخب کیا۔ صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی نے کہا کہ چیف اکرام الدین کا تعلق خیبر پختون خواہ چارسدہ سے ہیں اور ایک دینی گھرانے سے تعلق رکھتا ہیں یاد رہے کہ چیف اکرام الدین نے بے شمار بین الاقوامی اعزازت ،تعریفی اسناد اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے جو کہ نہایت ہی قابل تعریف ہے۔انکا مشن و مقصد پاکستانی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنا ہے کیونکہ تارکین وطن ہی وطن عزیز پاکستان کا اصل سرمایہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ انسانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر بطور ایک قابل ذہین صحافی ہونے کے ساتھ اپنی بے لوث خدمات سر انجام دیئے۔ اور بیرونی ممالک میں مقیم تارکین وطن کی خدمت کرتے ہوئے ایک اہم کردار ادا کیا۔انکی اس بے لوث مخلصانہ خدمات پر حکومت پاکستان نے وزرات اووسیز کی جانب سے چیف اکرام الدین کو بطور معاون خصوصی برائے اٹلی منتخب کیا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے چیف اکرام الدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ اپنی خدمات کا تسلسل اسے محنت جوش ولولے جاری رکھینگے اور یورپ میں مقیم تارکین وطن کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انکے بنیادی مسائل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ہم چیف اکرام الدین کیلئے دعا گوہ ہے۔
